روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے لئے پاکستان کے دورے کی دعوت مسترد کردی ہے. روس نے کہا کہ پائپ لائن کے افتتاح کے لئے مسٹر پوتن کے پاکستان دورہ کا کوئی جواز نہیں ہے اور اس وجہ سے پاکستان کی دعوت کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان نے مسٹر پوتن کو دو ارب ڈالر کی
قدرتی گیس کی کراچی سے لاہور پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کی دعوت اس مقصد سے دی تھی کہ اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے اعلی سطحی نمائندوں کی بات چیت سے دونوں کے درمیان اسٹریٹجک اور سیاسی اتحاد کاآغاز ہو سکے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے مسٹر پوتن کو یہ دعوت اپنی پچھلے ماسکو کے دورے کے دوران دی تھی۔